پنجاب

گھر سے بھاگنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ڈیارہ کے علاقے میں چھ افراد نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سیالکوٹ سے زاہد نامی لڑکے کے پاس شادی کے لیے لاہور آئی تھی۔ زاہد متاثرہ لڑکی کو اپنے دوستوں کے ڈیرے پر لے گیا جنہوں نے نشے کی حالت میں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں زاہد اور ڈیرے کے مالک اعجاز سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں اجتماعی زیادتی کی دفعہ 376-A شامل کی گی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close