پنجاب

پنجاب میں پانچ ڈیم بنائیں جائیں گے، تیاری مکمل

حکومت نے صوبہ پنجاب میں پانچ ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، ان ڈیموں میں اکھوڑی ڈیم، چینوٹ ڈیم، پاپن ڈیم، مرنگ ڈیم اور گھبیر ڈیم شامل ہیں۔

وزرات آبی ذرائع کے مطابق ان پانچ ڈیموں میں سے اکھوڑی ڈیم، دریائے ہرو پر اٹک میں بنایاجائے گا۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 6 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

وزرات آبی کا مزید کہنا تھا کہ چینوٹ ڈیم دریائے چناب اور چناب نگر کے درمیان بنایا جائے گا، اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش.85 0 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

اسی طرح مرنگ ڈیم راجن پورسے 116 کلومیٹر کے فاصلے پر کھانہ نالہ پر بنایا جائے گا۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.600 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

دوسری جانب گھبیر ڈیم تلہ گنگ میں بنایا جائیگا، اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close