پنجاب

ساہیوال سانحہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہکاروں کے نام سامنے آگئے

ساہیوال واقعہ میں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہل کاروں کے نام سامنے آگئے.

تفصیلات کے مطابق 19 جنوری کو ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے میں گاڑی کو نشانہ بنانے والے ذمے داران کا تعین ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم کی سربراہی صفدرحسین نامی اہل کارکررہا تھا، کارپورل احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اورحسنین اکبر ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کاروں نے سامنے اور دونوں طرف سے فائرنگ کی، البتہ گاڑی کےاندرسےگولی چلنےکا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

 سی ٹی ڈی نے بارودی مواد کادعویٰ کیا تھا، مگر بی ڈی ایس طلب نہ کیا گیا، ساتھ ہی شواہدا کٹھے کیے بغیرہی کرائم سین کلیئر کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ واقعے میں چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، واقعے کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا گیا۔

واقعے کے بعد ملک بھر اس پر شدید ردعمل آیا، وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی، خیال رہے کہ اس معاملے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد بار بیانات تبدیل ہوئے۔ْ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close