پنجاب

سانحہ ساہیوال کیس: پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جبکہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close