پنجاب

نواز شریف کی تھیلیم سکین رپورٹ، انکے دل کا مسئلہ کیا ہے؟ ڈاکڑ کا جواب

 نوازشریف کی تھیلیم سکین کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جسے ڈاکٹرز کی جانب سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی تھیلیم سکین کی رپورٹ آ گئی ہے جسے ڈاکٹرز نے غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے ، رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی دل کی ایک شریان معمول سے زیادہ تنگ ہے ، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے میں خون کی سپلائی متاثر ہے ۔

دوسری نواز شریف کی اس سے قبل ای سی جی اور ایکو گرافی کی رپورٹ میں سامنے آ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے اسے بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کی طبیعت کے حوالے سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں ہسپتال داخل کیا جائے ۔

ڈاکٹر عدنان کاکہنا تھا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔نواز شریف کو اسپتال میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close