More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

میاں شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات نیب کے حوالے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005ء سے 2007ء کے دوران خریدے تھے۔

لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کررہا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close