پنجاب

آئی جی پنجاب نے ہاتھ بڑھایا، وزیراعلٰی پنجاب مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے

لاہور: پولیس ٹریننگ سینٹر میں آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لئے بڑھایا گیا ہاتھ بڑھا رہ گیا اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے، عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلٰی سے مصافحے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن سیاہ چشمہ پہنے عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کا ہاتھ ہی نظر نہیں آیا اور وہ مصافحہ کئے بغیر ہی چلے گئے، آئی جی پنجاب بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، وہ مصافحہ کرنے کی اپنی خواہش کو دبانے کی بجائے عثمان بزدار کے پیچھے گئے اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرکے ہاتھ ملا ہی لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close