پنجاب

جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا گیا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی، طلال چوہدری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب الیکٹڈ وزیراعظم کو آپ جیل میں ڈالیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کے بعد طلال چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں وزیر خزانہ دال کھا رہے ہیں، انہوں نے غریب سے دال بھی چھین لی، یہ ڈرامے بازی کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کچھ نہیں کیا، ہر ماہ کسی ملک سے قرضہ ملتا ہے یا علیمہ باجی کی جائیداد ملتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت ہو، جب الیکٹڈ وزیراعظم کو آپ جیل میں ڈالیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی۔ لیگی رہنما نے پشاور میٹرو منصوبے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ میں عقل نہیں تو وہ شہباز شریف سے لے لیتے، جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close