پنجاب

مفتی عبد القوی گلوکارہ پر پیسے نچھاور کرتے ہوئے پکڑے گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ملتان: پاکستان کے معروف مذہبی عالم دین مفتی عبدالقوی کی ”ٹک ٹاک“ پر خواجہ سراء کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا لیکن اب پھر ان کی ایک متنازعہ ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایک نجی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کررہے ہیں۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی محظوظ ہونے لگے۔ اس موقع پر گلوکارہ کو فن کی داد دینے کے لیے مفتی قوی نے نوٹ نچھاور کئے اور گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی گانا چل رہا تھا کہ ’رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا۔‘ ویڈیو میں خوبرو خواجہ سراء مفتی عبدالقوی کیساتھ گفتگو بھی کر تارہا جبکہ ان کے کندھے پر تھوڑی ٹکا کر ایک خوبصورت پوز بھی بناتا ہے تاہم مفتی عبدالقوی کی باڈی لینگوئج دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے ہیں اور ویڈیو بنائے جانے سے لاعلم ہیں۔ اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراءنے تصاویر بنوانے کی درخواست کی تھی تاہم ویڈیو بنائے جانے کا علم نہیں تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close