پنجاب

منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک پاکستان کیلئےکام کر رہی ہے، حسن محی الدین

لاہور: مہناج القران سینٹرل پنجاب کا اہم اجلاس منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت انتظامی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ کے راہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاکہ منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک پاکستان کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا انتہا پسندی کے خاتمے کا فکری پروگرام صرف منہاج القرآن نے دیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے 25 کتب پر مشتمل امن نصاب کا تحفہ دیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال سے زائد عرصہ انصاف کیلئے جدوجہد کی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مکمل انصاف چاہتے ہیں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے صبر اور جرات کی نئی مثال قائم کی ہے، حکومت کا فرض ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائے۔ سنٹرل پنجاب کے اجلاس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد بھی دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close