Featuredپنجاب

نواز شریف اور آصف زرداری کی آخری زندگی جیل میں یا لندن میں گزرے گی، فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے گیس کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیاہے اور تحقیقات کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کل صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا ، یہ وفاقی حکومت کا بہت بڑا پروگرام ہوگا جس میں شہری سات سے نو لاکھ کا علاج کروا سکیں گے اور یہ صحت کے حوالے سے ایک بہت بڑاانقلاب ہوگا ، پنجاب میں گورننس کے نظام میں بہتری لائیں گے ، پولیس میں اصلاحات کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثر ین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کومکمل انصاف فراہم کیا جائے اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کہیں تو اس پر غور کیا جائے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے میڈیا کارکنوں کو جو مشکلات کا سامناہے ، اس حوالے سے حکومت کیا کرسکتی ہے؟ اس پر غور کیا گیاہے ، وزیر اعظم نے مجھے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے میڈیامالکان سے ملاقات کروں، ق لیگ کے ساتھ کوئی تحفظات نہیں ہیں، ق لیگ اوردیگر پارٹیاں الگ الگ پارٹیاں ہیں ، ہمارے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن یہ اختلافات کو ئی سنجیدہ قسم کے نہیں ہیں ، ہم ان اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد میں آگے بڑھیں گے ۔ہسپتال منتقلی پر نواز شریف کو پولیس اہلکار کی جانب سے سلام کرنے کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ اگر کسی پولیس اہلکار نے نواز شریف کو سلام کردیاہے تو ہم کوئی چھوٹے دل کے لوگ نہیں ہیں جو پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی آخری زندگی جیل میں یا لندن میں گزرے گی ، تیس تیس سال حکومت میں رہ کر کہنا کہ ہمیں علاج کیلئے لندن بھیجا جائے ، یہ شرم کی بات ہے ۔افسوس کہ انہوں نے اپنے دور میں ایسا ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close