Featuredپنجاب

پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے، ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے، ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ،مجھے وہ ٹی وی دیاہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملاقاتیں کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ بارش کے موسم میں نوازشریف کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ صبح سات بجے سیل کھلا تو بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا، اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔

نواز شریف نے سہانے موسم میں دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اگلے جمعہ تک رہائی مل گئی تو رائے ونڈ جاتی امراء جاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیاہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے، ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ۔اس موقع پر سینیٹررپروفیسر ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کیلئے دعا بھی کروائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close