پنجاب

جماعۃ الدعوہ کی دو تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جماعۃ الدعوہ سے منسلک دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ اچھا کیا ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اگر خیالی دنیا میں رہنا چاہتا ہے تو رہے، لیکن ہمارا تعارف دنیا کے باہر ایک دہشت گرد ملک کے طو ر پر نہیں ہونا چاہئے، ملک میں جو نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں، ان پر پرویز مشرف اور نواز شریف بھی بات کرچکے ہیں، ہمیں اپنے آپ پر بھی غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس ملک کے ساتھ بھی پاکستان گفت و شنید کرتا ہے تو ان کا پہلا ایجنڈا دہشتگردی ہے، ہمیں خود اپنے اندر کی چیزیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ اچھا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close