پنجاب

پاکستان اور بھارت میں کوئی جنگ نہیں ہوگی، چھوٹا موٹا واقعہ بھی نہیں ہوگا، ہارون رشید کا دعویٰ

لاہور: سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی چھوٹا موٹا واقعہ بھی نہیں ہوگا، معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا، کشمیری قیادت بھی عقلمندی کا مظاہرہ کرے تو داخلی خود مختاری پہلا اقدام ہوسکتاہے، جتنی شہادتیں ہو رہی ہیں ، انسانی زندگیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشیدنے کہا کہ جنگ ہوئی تو پاکستان کا نقصان ہوگا لیکن شائننگ انڈیا کہاں جائے گا ؟اس وقت ہندوستانی قیادت کو جذبات نے یرغمال بنایا ہواہے ، جنگ کسی طرح بھی خطے کیلئے مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا پیغام کے خطے ترقی کرتے ہیں ، میرا خیال ہے کہ چیزیں اس طرف جا رہی ہے ، کوئی جنگ نہیں ہوگی اور چھوٹا موٹا واقعہ بھی نہیں ہوگا ، معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت بھی عقلمندی کا مظاہرہ کرے تو داخلی خود مختاری پہلا اقدام ہوسکتاہے ، جتنی شہادتیں ہو رہی ہیں ، انسانی زندگیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکمت اور تدبر سے کام لینا چاہئے ، جدید جنگیں بہت ہولناک ہیں ، یہ جو جنگ کی باتیں کرتے ہیں ، ان کی جانب سے جنگیں دیکھی نہیں گئیں بلکہ تاریخ میں پڑھی ہیں لیکن اگر جنگ آپڑے تو پھر ایسا ہونا چاہئے کہ انڈیا ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close