Featuredپنجاب

پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا

لاہور: نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں آج مزید درجنوں مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ حکومت نے صوبے میں دینی مدارس کو خود چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے 56 مدارس، مراکزِ صحت سمیت دیگر املاک کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں لیا جا رہا ہے، مدرسہ جامعہ الدرسات الاسلامیہ کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مرید کے میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے 8 مدارس کو تحویل میں لیا گیا جبکہ کالعدم جماعتوں کی ڈسپنسریاں ایمبولینس اور نرسنگ کالج کو بھی تحويل میں لے لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 121 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا، صوبوں میں 182 مدارس، 34 اسکولز، 5 کالج، 163 اسپتال، 184 ایمبولنس اور 8 دفاتر تحویل میں لے گئے، کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جب کہ صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل کر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close