پنجاب

حکومت شریف خاندان کو سیاست سے مکمل آوٹ کرنا چاہتی ہے، جاوید ہاشمی

لاہور: کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کی سہولتیں نہیں دی جا رہیں جو ان کا حق ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے اور حکومت نے ابھی نندن کو تو سہولتیں فراہم کر دیں لیکن نواز شریف کو علاج کی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کے کہنے پر کام کرتے ہیں، جبکہ کوٹ لکھپت جیل کو گوانتاناموبے سے بھی بدتر جیل بنا دیا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بینظیر سمیت دیگر سیاستدانوں کو اپنا علاج بیرون ملک سے کروانے کی اجازت تھی لیکن حکومت نواز شریف کیخلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک نہیں بھیجا جا رہا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف اور ان کے خاندان کو سیاست سے مکمل آوٹ کرنا چاہتی ہے۔ جاوید ہاشمی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بغیر ملاقات کئے ہیں واپس روانہ ہو گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close