پنجاب

خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے، برطانوی سیکرٹری دفاع

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور برطانوی سیکرٹری دفاع کی ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

برطانوی سیکرٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر زور دیا۔ برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف ان دنوں اپنے وفد کے ہمراہ پاک برطانیہ دفاعی تعاون کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاک برطانیہ دفاعی تعاون کا مقصد دفاع اور دفاعی انڈسٹری میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کا مزید تعاون حاصل کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close