پنجاب

پولیس لائن لاہور حملے میں ملوث لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو 21، 21 سال قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پر حملے میں ملوث لشکر جھنگوی کے 8 ملزمان کو 21، 21 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج نے جیل ٹرائل کی تکمیل پر جرم ثابت ہونے پر 8 ملزمان کو سزا سنائی۔ عدالت نے 8 ملزمان کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید اور ان کی جائیداد قرق کرنے کی سزا سنائی۔ ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم دوران تفتیش اقبال جرم کرچکے ہیں اور عدالت دلائل، ثبوتوں اور گواہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی۔

عدالت نے ملزم قاری آصف، اعظم، آفتاب خان، عظیم، مشتاق، شفیق، عبیداللہ اور ثاقب سمیت 8 ملزمان کو قید کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کو بارودی مواد کی برآمدگی کی دفعہ ⅘ کے تحت 7 سال، ناجائز اسلحہ کی دفعہ 13/20/65 کے تحت سات سال، دفعہ 122 اور دیگر مزید جرائم پر مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یاد رہے کہ 4 سال قبل فروری 2015ء میں لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پولیس لائن پر کیے گئے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close