پنجاب

مال گاڑی کی مسافربس کوٹکر،3افراد جاں بحق

قصور کے نواح میں حادثہ پھاٹک کھلاہونےکی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پتوکی لنڈاپھاٹک پر ٹریک کے بیچ میں آگئی اور لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3افرادجان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے اور میتیں منتقل کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملتان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close