پنجاب

ہائیکورٹ سے ہر قسم کے آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، میں نہیں جاوں گا، جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے اپوزیشن متحد ہونے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہو نہیں پاتی۔ اس وقت کوئی عدم استحکام نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی۔ میڈیا پر اس کے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہاں ہر قسم کے آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، جو حیران کن بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے، میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close