پنجاب

نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا

لاہور: نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (لاہور) کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوالنامے ارسال کیے گئے ہیں جن میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو طلب کیا تھا تاہم چیئرمین نیب نے تینوں خواتین کی طلبی کے نوٹس منسوخ کرکے سوالنامہ بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close