پنجاب

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

لاہور: وفاقی احتساب بیورو ( نیب ) نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن کی دو درخواستیں دائر کرائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے اور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3 کی بجائے 7 کروڑ میں کرانے کا الزام ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close