پنجاب

فضل الرحمن کی سیاسی بڑھکوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں، وہ لوگ جو 30سال پاکستان کو گدھ کی طرح نوچتے رہے اور ملک کا خزانہ لوٹ مار کے ذریعے باہر لے جاتے رہے، آج ان کے منہ سے عوامی ہمدردی کا بھاشن سن کر بہت عجیب لگتاہے، شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرنے کو کہا ہے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام میں ختم ہو گئے ہیں، عوام نے ان سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے، بلاول نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑاتوسندھ سے بھی فارغ ہوجائیں گے، جذباتی باتیں کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، بے نامی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، میاں صاحبان کو آج بھی اپنی ہی صحت کی فکر ہے، کاش انہوں نے قوم کی صحت کا بھی خیال کیا ہوتا، فضل الرحمن کی بڑھکیں سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوششیں ہیں ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close