پنجاب

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی

لاہور: داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار میو اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔  میو اسپتال کی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر کے مطابق دم توڑنے والا زخمی صدام حسین قصور کا رہائشی اور پولیس اہلکار ہے جس کے انتقال کے بعد داتا دربار دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 5 اور مجموعی شہدا کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار صدام حسین۔ فوٹو: پنجاب پولیس

ڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کا علاج جاری ہے اور زخمیوں کو سرجیکل ٹاور میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز داتا دربار دھماکے میں ایلیٹ فورس کے 4 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔ فوٹو: پنجاب پولیس

داتا دربار میں شہید ہونے والے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے جھنڈے والی میں ادا کردی گئی جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی انتظامیہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: داتا دربار کے باہر خودکش حملہ ، 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید، 20 زخمی

دوسری جانب داتا دربار کے باہر دھماکے کی جگہ پر راستہ اب تک بند ہے اور ارد گرد کی دکانوں کو بھی بند رکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور فورنزک لیب کی جانب سے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close