پنجاب

بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہوا، اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری جیسے ڈاکو ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ چاپلوسی کرنے والے وزیر نہیں اور صاف کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ اسپتال کا افتتاح کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کیلئے کتنی محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد 400 کمروں کا زچہ و بچہ اسپتال کا افتتاح عمران خان نے کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 11 جدید آپریشن تھیٹر اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن گورا دے کرگیا، لیکن ہم نے 2 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھالیا۔

یہ بھی پڑھِں: عمران نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا: شیخ رشید

شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، عمران خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہوا ہے مگر اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری جیسے ڈاکو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا شارٹ کورس 90 دن کا ہے لیکن میں دو سال کا کہتا ہوں، ریلوے میں 2 لاکھ نوکریاں دیں گے اور اگلا الیکشن پاکستان ریلوے پر لڑیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close