پنجاب

جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، اس سے مسائل حل ہونگے، سردار ذوالفقار کھوسہ

ملتان: سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں قبائلی معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، ہمارے وسیب کی زمینں سونا اگلتی ہیں، ہمارے پہاڑ معدنی ذخائر سے مالا مال ہیں، وسیب کا ہر فرد محنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ بھی پی ٹی آئی کی نذر ہوگئے، ن لیگ مسلسل کم ہوتی ہوئی

انہوں نے کہا کہ صوبے کے قیام کے بعد یہاں کے وسائل اسی دھرتی پر خرچ ہوں گے، علاقے میں خوشحالی آئے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام اگر عمل میں آ جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close