پنجاب

حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور عوام کو اللہ کے حوالے کردیا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈراما رچانے کے بعد حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور عوام کو اللہ کے حوالے کردیا ہے، حکومت عمران خان نہیں بلکہ کوئی اور چلا رہے ہیں، آئی ایم ایف والے ہم سے سیاسی معاشی اور دفاعی شرائط بھی منوا رہے ہیں، نیب نے سیاست کے ساتھ ساتھ معیشت بھی تباہ کر دی۔

ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں، 26 ویں ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں اور فاٹا کے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ ہوگیا ہے، نواز لیگ نے کبھی جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے کے قیام کی مخالفت نہیں۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے اسی لئے تو وہ کہتے ہیں کہ حکومت چلانا آسان ہے۔

عمران خان تو نہیں لیکن عوام خودکشی کر رہے ہیں، آئی ایم ایف دفاعی شرائط بھی منوا رہا ہے، نیب چیئرمین نے اعتراف کیا ہے کہ مجھ پر سیاسی دباو ہے، عمران خان کو لانے والوں نے میڈیا، عدلیہ، سوشل میڈیا، نیب سمیت درجنوں مصنوعی طریقے استعمال کیے اور اب انہیں بھی گھر بھیج دیا جاے گا، فاٹا کے عوام 26 ویں ترمیم کو نہیں مانیں گے۔

ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ہیں، نیب کو بنے 20 سال ہوچکے ہیں یہ صرف سیاسی توڑ پھوڑ اور انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال ہوتی ہے، نیب تب جاگتی ہے جب سیاسی آلہ کار بننا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کمزور ترین وزیراعظم ہیں، جو خود حکومت نہیں چلانا چاہتے، جاوید ہاشمی

اُنہوں نے کہا کہ کل جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے تحریک آئی جو کہ جنوبی پنجاب کے لیے اچھی بات ہے، میں زیادہ صوبوں کے حق میں ہوں، ہر پارٹی کے منشور میں بہاولپور صوبے کے نکات شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ کے مخالف نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ عمران خان کو حکومت چلانے دیں، حکومتیں گرانا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں، جب مارشل لاء نہیں لگنا تو عمران خان کو کیوں نکالا جائے۔

عمران خان وہ کارتوس بن چکے ہیں جو ان کی بندوق میں چل چکا اب آئندہ نہیں چلے گا، چیخیں عوام کے بعد اب عمران خان کی بھی نکلیں گی، عمران خان کو اسمبلی میں لائیں اور اس کے وعدے اسے یاد کرائیں اس کی دھجیاں اڑائیں لیکن حکومت ختم نہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close