پنجاب

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چوہدری محمد سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ہم اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے فیصلے پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن والے خود تقسیم ہیں اور عوام ان کے ساتھ نہیں، انھیں احتجاج کا حق ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد نظریاتی نہیں بلکہ مفاداتی ہے، یہ سب اپنے مفاد کے لیے جمع ہو رہے ہیں، اگر اپوزیشن سچ مچ متحد ہوتی تو الگ الگ احتجاج کی بات نہ کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے ، آئینی ذمہ داریوں کے ذریعے عوامی خدمت کروں گا: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں، اور 5 سال حکومت کریں گے، عوام نے تحر یک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے مؤخرادائیگی پر تیل کی فراہمی کے اعلان پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو تیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گام زن ہے، اپوزیشن احتجاج کرتی رہے عوام ان کے ساتھ نہیں۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close