پنجاب

گوجرانوالا، سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فتح الرحمان گرفتار

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد فتح الرحمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے قبضے سے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے پنجاب آپریشن تیز کردیا

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد نے دہشت گرد منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن 4 مارچ سے شروع ہوا تھا، پنجاب نے تمام صوبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ کالعدم تنظیموں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور چلتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close