پنجاب

20 روپے پر تنازع اورہاتھا پائی

ملتان میں 20 روپے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور اور شہری آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ملتان کے چوک کمہاراں سے ایک شہری رکشے میں چونگی نمبر 9 کے لیے سوار ہوا،رکشہ ڈرائیور نے 100 روپے کرایہ طلب کیا، مسافر نے رضا مندی ظاہر کی اور رکشے میں بیٹھ گیا، مگر منزل پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو صرف 80 روپے تھما دیے۔
بس پھر کیا تھا رکشہ ڈرائیور اور شہری میں خوب ہاتھا پائی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کواتنا مارا پیٹا کہ ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑگیا جنہوں نے دونوں کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close