پنجاب

مریم نواز کا 7 جولائی سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف 7 جولائی سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔ پہلا عوامی جلسہ منڈی بہاؤالدین میں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے العزیزیہ ریفرنس میں قید پارٹی قائد نواز شیریف کو کوٹ لکھپت جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کرنیوالی مریم کی سیاست سے مطمئن ہوں، کیپٹن صفدر

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلا جلسہ 7 جولائی کو سپورٹس گرانڈ منڈی بہاؤ الدین میں کیا جائے گا، مریم نواز شریف جلسہ سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مریم نواز پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 جلسے کریں گی۔ مریم نواز جولائی کے آخری ہفتے میں صوبہ سندھ کا دورہ کریں گی اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close