پنجاب

گوجرانولہ: کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گوجرانولہ: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی یونٹ نے گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ گوجرانوالا، سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فتح الرحمان گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں شمس الزماں، اشرف اور نعیم نامی شخص شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close