پنجاب

لائن آف کنٹرول پر دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید

راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے چمب سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے چند میٹر پہلے دھماکے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برنالہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 6 افراد شہید

فوج کے میڈیا ونگ کا کہنا تھا کہ ‘دھماکا بھارت کے تعاون سے ہونے والی دہشت گردی کا ثبوت ہے جو جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے’۔

واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، نائیک شیر زمان، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم کے نام سے ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close