پنجاب

موٹاپے سے نجات کیلئے لاہور لائے گئے نور حسن انتقال کرگئے

صادق آباد: موٹاپے کا شکار نور حسن کا انتقال ہوگیا، وہ تین ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق 10 روز قبل ہوئے آپریشن کے بعد سے نور حسن بدستور آئی سی یو میں ہی زیر علاج تھے۔

نور حسن کے پیٹ پر چربی بہت زیادہ تھی

واضح رہے کہ آپریشن کے بعد نور حسن کے معالج ڈاکٹر معاذ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نور حسن کے پیٹ پر چربی بہت زیادہ تھی، اس کا 2 سالوں میں 200 کلو وزن کم ہوجائے گا۔

ڈاکٹر معاذ نے بتایا تھا کہ نور حسن کا ایک ماہ میں 25 کلو وزن کم ہوجانے کے بعد وہ بغیر سہارے کے خود سے چلنا شروع ہوجائے گا اور انہیں مکمل طور پر صحت مند ہونے پر 20 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، تاہم وہ آپریشن کے محض 3 ہفتے بعد ہی چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپے کا شکار کردینے والی ایک عام عادت

صادق آباد کے رہائشی 60 سالہ نور حسن نے اپنے علاج کے لیے آرمی چیف سے درخواست کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے علاج کیلئے ہدایات جاری کیں اور آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نور حسن کو لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close