پنجاب

بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی بتادے تو ابھی واپس لے لوں گا، چیئرمین شبر زیدی

فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور اگر کوئی شخص بتا دے کہ نیا ٹیکس لگایا ابھی واپس لے لوں گا۔

فیصل آباد میں ایف بی آر ریجنل آفس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ ڈالر کا اوپر جانا اور مڈل مین ہے، گزشتہ حکومت میں 18 بلین ڈالر خسارہ تھا، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کسی ایک نئےٹیکس کانام بتائیں، کوئی بندہ بتا دے کہ نیا ٹیکس لگایا ابھی واپس لے لوں گا۔

ری فنڈ کلیم کے التواء کو ختم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، 2018 کے ریٹرن کی مدت 2 اگست 2019 تک بڑھا دی گئی ہے، ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ ریٹرن فائل ہو، اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ اور افغان ٹریڈ کا غلط استعمال بہتر کیے بغیر سسٹم ٹھیک نہیں ہوسکتا، تینوں چیزوں پر کنٹرول کے لئے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے بھی اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر پیشگی اطلاع کسی کا بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیا جائے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

زیرو ریٹنگ کے مختلف تجربات ہوئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صورتحال دیکھ کر زیرو ریٹنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس اور بجلی کی مد میں 200 بلین کی سبسڈی دے رہے ہیں، خریداری کے لیے شناختی کارڈ فراہمی کی شرط کے خلاف احتجاج کا جواب عوام دیں، سب کے پاس شناختی کارڈ ہیں، صرف میڈیا میں شور شرابا کیا جارہا ہے۔

چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مزید کہا کہ سسٹم کو آٹومیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن آٹومیشن پر لے گئے ہیں، تمام مسائل کا حل آٹومیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں تبادلے اتنظامی بنیاد پر ہوئے، نیا ایف بی آر بھی موجودہ لوگوں سے ہی بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close