Featuredپنجاب

شہباز شریف کیلئے نئی پریشانی، تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے کیا گیا جن کی تحقیقات کے دوران شہباز شریف تسلی بخش جوابات نہ دے پائے۔

اثاثہ جات منجمد کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ

شہباز شریف کی جانب سے ٹرانزیکشنز کی تمام تر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ اثاثہ جات منجمد کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا جبکہ ریونیو، ایکسائز اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کوبھی جلد خط بھیجوا دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہبازشریف کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے اثاثے عارضی طور پر منجمد کروائے جائیں گے۔جب تک شہباز شریف اپنی جائیداد سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کرپائیں گے تب تک یہ اثاثے منجمد رہیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز، نصرت شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close