More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

میرے خلاف برطانوی اخبار میں خبر چھپوا کر پاکستان کو بدنام کیا گیا، شہباز شریف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف برطانوی اخبار میں خبر چھپواکر پاکستان کو بدنام کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

نیب ٹیم نے کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا اور عدالت کو بتایا کہ حمزہ اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ان سے ناجائز اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے انہیں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کی گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، شہباز شریف

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close