پنجاب

موجودہ ہی نہیں اگلے پانچ سال بھی مکمل کریں گے،نواز شریف

پھول نگر : وزیراعظم نواز شریف نے پھول نگر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سڑکیں بنا رہے ہیں اور لوگ سڑکیں بند کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ کون عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور کون انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے عوام سے خطاب کے دوارن وزیر اعظم نے کئی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی کیا انہوں اس سلسلے میں ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں ان کی سیاست کے خاتمے کا دن قریب کا ہے بس چند روز کی بات ہے اور ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے پھول نگر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھول نگر کے عوام اطمینان رکھیں کیونکہ آپ کی حکومت ناصرف یہ پانچ سال پورے کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں حاضر ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے بہت عرصے سے پھول نگرآنے کی خواہش تھی اور آج لوگوں کا جذبہ دیکھ کر اپنی خوشی کو بیان کرنے کے لیے الفاط نہیں مل رہے ہیں،آپ لوگوں نے کبھی بے وفائی نہیں کی اور ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ کرنے کے لیے ہمارے مخالفین کو دو دو ماہ سخت محنت کرنا پڑتی ہیں پھر بھی اتنی عوام اکھٹے نہیں کر پاتے ہیں کیوں کہ وہ لوگوں کے لیے نہیں اپنی ذاتی تشہیر اور سیاست چمکانے کے لیے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی پروجیکٹس کے گواہ پر ذی شعور آدمی ہے،آج کا پاکستان 2013 سے کہیں بہتر ہے،اقتصادی ترقی اور معاشی بحالی اپنے منزل کی جانب سے رواں دواں ہے اور انشاء اللہ 2018ءکا پاکستان آج سے بھی کہیں بہتر ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آ چکی ہے اور انشاءاللہ 2018ءمیں ناصرف یہ کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی بلکہ اس کی قیمت بھی کم ہو گی جائے گی عوام کو ترقی اور بہبود کے تحفے دیتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اٹک قلعے جیسی جیل کاٹی ہے لیکن عمران خان نے کبھی جیل کا دروازہ بھی نہیں دیکھا۔ جب ہم فوجی آمروں کی جیلیں کاٹ رہے تھ تو یہ ان کے جاری ریفرنڈم کی حمایت کر رہے تھے۔ میں نے تین سال پہلے جو خواب دیکھا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ اس خواب کی تعبیر کا وقت آ گیا ہے اور آج طلوع سحر کے آثار صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مے 1999 میں موٹر وے کا آغاز کیا تھا جسے ملک کے ہر بڑے شہر تک جانا تھا لیکن ہماری حکومت ختم کردی گئی اور موٹر وے پروجیکٹ کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا تھا،آخر پرویز مشرف نے اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک کیوں نہیں پہنچایا اور اتنے اہم پراجیکٹ کو ختم کر کے پاکستان کو کیوں نقصان پہنایا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 141 میں گیس کی فراہمی کے لیے 100 کروڑ روپے، حلقہ 142 کیلئے 50 کر وڑ روپے، نہری پانی کیلئے 30 کروڑ روپے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183 اور 184 پھولنگر میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close