پنجاب

گوجرانوالہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے چھ سال کا بچہ زخمی ہو گیا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو گئی، کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے چھ سال کے بچے کا چہرہ زخمی ہو گیا۔تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کے علاقہ چھچھر والی کے قریب نوشہرہ روڈ کا رہائشی رشید اپنے چھ سالہ بیٹے عدیل کے ساتھ موٹر سائیکل پر شادی میں شرکت کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے چھ سالہ عدیل کا چہرہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close