پنجاب

حافظ آباد میں موٹروے پرگاڑیاں ٹکرانے سے 16 افراد جاں بحق

حافظ آباد: موٹر وے پر سکھیکی کے قریب دھند کے باعث کئی گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جب کہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔

 حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب موٹروے پرشدید دھند کے باعث 7 سے زائد گاڑیاں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 16 مسافرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والےافراد میں حامد، صفدر، مختاراورخوشنود کی شناخت ہوچکی ہے جب کہ دیگرکی شناخت کا عمل جاری ہے، جاں بحق افراد کا تعلق پشاورسے ہے اوروہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا اورزخمی افراد کوعلاج معالجےکی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close