پنجاب

تخت رائیونڈ والے عوام کا نہیں صرف اپنا خیال رکھتے ہیں : بلاول

رحیم یار خان : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے تخت رائیونڈ صرف اپنی بادشاہت کا خیال رکھتا ہے۔ شیر کے شکار کےلئے تیر کا استعمال کریں گے۔ عوام ساتھ دیں گے تو پاکستان میں تبدیلی لےکر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگا دیا۔ بلاول بھٹو جلسے کےلئے بہاولپور پہنچے تو گڑی ساندھی پل پرمختصر ساخطاب کیا اور حکمرانوں پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے بولے عوام مایوس ہیں۔ تخت رائیونڈ والے ان کا نہیں صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔

ووٹ کی طاقت سے تخت رائیونڈ گرائیں گے اور عوام کےساتھ مل کرتبدیلی لائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ وہ سندھ میں تبدیلی لےکر آئے ہیں‘ پارٹی میں بھی تبدیلی لائیں گے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close