پنجاب

چوہدری نثار کا حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر سماعت

چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ چوہدری نثار علی نے کامیاب ہونے کے باوجود اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔

درخواست گزار کے مطابق چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے اُن کے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم ہوئے اور حلف نہ اٹھانا ووٹرز کی توہین ہے جبکہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close