More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

بچوں سے بدفعلی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

خانیوال : بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تین ملزمان شہروز ، راشد اور علی رضا بچوں سے بدفعلی کے دوران ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

تینوں ملزمان خالی گھر میں معصوم بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کرتے رہے اور بلیک میل کرتے رہے۔

تینوں ملزمان درجنوں معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کے نوٹس کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لیکر لیپ ٹاپ اور ویڈیو بنانے والے موبائل بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد لیپ ٹاپ سے درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز بھی ریکور کر لی گئیں ہیں۔

پولیس نے تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close