Featuredپنجاب

نوازشریف نے اپنی صاحبزادی کی شراکت داری سے 410ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی

لاہور: نوازشریف نے مریم کے ساتھ ملکر 41 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی نیب کا انکشاف

چوہدری شوگرملز کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوربھتیجے یوسف عباس کی شراکت داری سے 410ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جعلی ایک کروڑ 10 لاکھ کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا جب کہ منتقل کئے جانے والے شیئرز نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری شوگرملز اور شمیم شوگرملز میں 1992 سے لے کر 2016 تک 2 ہزار ملین کی سرمایہ کاری کی گئی، نواز شریف نے 1992 میں شوگر ملز کے لئے ایک آف شور کمپنی سے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض ظاہر کیا لیکن اس کمپنی کے اصل مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کا کہنا ہےکہ نیب کی رپورٹ بے بنیاد ہے جسے عدالت میں غلط ثابت کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close