پنجاب

نیب کی ڈی ایچ اے سٹی لاہور کیس میں اہم پیش رفت ، سابق ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈیئر (ر) خالد نذیر بٹ گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب کی ڈی ایچ اے سٹی لاہور کیس میں اہم پیش رفت ، سابق ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈیئر (ر) خالد نذیر بٹ کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ڈی ایچ اے سٹی لاہور کیس  میں اہم پیش رفت ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی برگیڈیئر (ر) خالد نذیر بٹ کو ڈی ایچ اے سٹی پراجیکٹ میں 16ارب روپے کی کرپشن کاالزام ہونے پر گرفتار کرلیا۔ملزم کو کل بروز ( ہفتہ ) عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ جبکہ نیب اس سے قبل ڈی ایچ اے سٹی کیس میں ملوث ایک ملزم ِحمادارشد کو بھی گرفتار کرچکا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close