پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کو اسمارٹ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورالامین مینگل نے لاہور میں ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران بتایاکہ سمارٹ لائسنس میں کسی بھی ریسٹورنٹ کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

ایک سوال پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام رسٹورانٹس میں غیر معیاری اشیاء کی کی روک تھام اور انکی جگہ اچھے معیار کے برانڈڈ مصالحہ جات اور دیگر اشیا کے استعمال کے فروغ کے لیے اُٹھایا جا رہا ہے، جو صحت مند پنجاب کا ضامن ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے نئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا کام بھی جاری ہے، جس میں ایسوسی ایشن سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس موقع پرریسٹورانٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے انہیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close