پنجاب

لاہور میں شادی سے قبل دلہن کا قتل

لاہور: گلبرگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے 24 سالہ لڑکی کو قتل کردیا

حملہ آوروں نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے بی اے کی طالبہ حرا کی جان لی۔

شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ، حرا کی تین روز قبل شادی تھی لڑکی کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ کی رہائشی مقتولہ حرا کے والد نے گھر کی بیل بجائی تو لڑکی نے دروازہ کھولا اور اس دوران اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی کو پکڑ لیا جس پر والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے اور کچھ دور جاکر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے جب کہ مقتولہ کی تین روز بعد شادی تھی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close