پنجاب

موٹروے سمیت 200روٹس پر 4G انٹرنیٹ، زونگ اور ڈائیو میں معاہدہ طے پا گیا

اس معاہدے کے بعد ڈائیو بس میں سفر کرنے والے مسافر موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور اس سے ملحقہ تمام سڑکوں سمیت 35 سے زائد روٹس پر زونگ کا 4G انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ زونگ اور ڈائیو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے درمیان تشہیری معاہدہ بھی طے پایا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب زونگ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین لیو ڈیانفینگ اور ڈائیو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار چشتی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close