پنجاب

شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

ملتان کی تحصیل مطابق شجاع آباد کےقریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا

ریسکیو ذرائع کےمطابق کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close