پنجاب

پھاٹک پر نان پکوڑے کا شو قین انجن ڈرائیور اور اسسٹنٹ معطل

واقعہ کے مطابق ٹرین ڈرائیور عبدالمجید انجن کو پھاٹک پر مرکزی ٹریک پر بند کرکے نان پکوڑے لینے چلا گیا جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد جاوید انور نے اسسٹنٹ ڈرائیورمحمد ثاقب کو بھی معطل کردیا۔

تفصیل کے مطابق یہ ایک ریلیف انجن تھا جسے لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن پرموجود ٹرین کے انجن فیل ہونے پر بھیجا گیا تھااوریہ ریلیف انجن اس ٹرین کے انجن کی بحالی کے بعد گوجرانوالہ آرہا تھا۔ ریلیف انجن کے ساتھ نہ تو ٹرین تھی اور نہ ہی مسافروں کی سکیورٹی کا کوئی معاملہ درپیش تھا۔ڈرائیور نے اپنے فرائض کے دوران غیر ذمہ داری اورغفلت کا مظاہرہ کیاجس پر باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحقیقات کا حکم دیدیا اورکہا ہے کہ ایس ا وپیز کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ، ریلوے پر قوم کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر قربان نہیں کر سکتے۔دوسری طرف ریلوے ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر راجہ حفیظ کا کہنا تھا ٹرین ڈرائیور عبدالمجید اور فائر مین کو معطل کرنا ظلم ہے مذکورہ ٹرین ڈرائیور15گھنٹے سے ڈیوٹی پر تھا اور ناشتہ لینا اس کا جرم بن گیا۔انہوں نے کہا جب ریلوے حکام سے کہتے ہیں کہ ہم8گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گے تو کہا جاتا ہے کہ عملے کی کمی ہے ہمارے ساتھ تعاون کریں وفاقی وزیر ریلوے اور چیف ایگزیکٹو آفیسراپنا فیصلہ واپس لیں اور ٹرین عملے کو بحال کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close